QR CodeQR Code

آئی ایس او نے جمعہ کو یوم دفاع وطن کے عنوان سے منایا، ملک بھر میں ریلیاں

1 Mar 2019 18:59

ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے آئی ایس او کے رہنماوں کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کے محافظ ہیں اور وطن پر قربان ہونے کیلئے تیار ہیں، بھارت نے آئندہ جارحیت کی تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ ملک کا بچہ بچہ دفاع وطن کیلئے افواج پاکستان کیساتھ کھڑا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے ملک گیر ’’دفاع وطن ریلیوں‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔ فضاء مردہ باد ہندوستان کے فلک شقاف نعروں سے گونجتی رہی۔ آئی ایس او پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری پریس نوٹ کےمطابق ملک کے گوش و کنار میں ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے آئی ایس او کے رہنماوں کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کے محافظ ہیں اور وطن پر قربان ہونے کیلئے تیار ہیں، بھارت نے آئندہ جارحیت کی تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ ملک کا بچہ بچہ دفاع وطن کیلئے افواج پاکستان کیساتھ کھڑا ہے، دشمن کو معلوم ہونا چاہیئے کہ پاکستانی ایک خود دار قوم ہیں اور ہماری فوج دنیا کی بہترین فوج ہے اس لئے کسی کو میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں ہونی چاہیے۔

مقررین کا کہنا تھا کہ حکومت کی جنگ بارے امن پالیسی قوم کے دل کی آواز ہے پاکستان کے وزیراعظم نے بھارت کو مذاکرات کی دعوت دے کر امن پسندی کا ثبوت دیا اور بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا ہے، بھارت کی عقل ٹھکانے لگانے کیلئے پوری قوم یک جان اور یک زبان ہے، پاک فوج نے بھارت کو دندان شکن جواب دے کر قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ مقررین نے مزید کہا کہ بھارت کے کشمیر میں مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی تشویشناک ہے، اس حوالے سے اقوام متحدہ کو مسئلہ کشمیر کے حل میں کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ خطے میں بدامنی ہی ختم ہو جائے۔ جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوتا تب تک خطے میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔


خبر کا کوڈ: 780756

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/780756/ا-ئی-ایس-او-نے-جمعہ-کو-یوم-دفاع-وطن-کے-عنوان-سے-منایا-ملک-بھر-میں-ریلیاں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org