0
Friday 1 Mar 2019 19:21

بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی کا معاملہ، وفاقی و صوبائی حکومت کو نوٹس

بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی کا معاملہ، وفاقی و صوبائی حکومت کو نوٹس
اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش فوری روکنے کیلئے دائر درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے شہری شیخ لطیف کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواستگزار کی جانب سے ندیم سرور ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ پاک بھارت کشیدگی کے باعث بھارتی فلموں کی پاکستان میں نمائش کا کوئی جواز باقی نہیں رہا۔ درخواستگزار وکیل نے اعتراض اٹھایا کہ بھارت نے پی ایس ایل میچوں کی نشریات کو اپنے ملک میں روک دیا گیا تھا۔ درخواستگزار وکیل نے استدعا کی کہ بھارتی فلموں کی نمائش پر حکم امتناعی جاری کرکے ان کی نمائش روک دی جائے۔ عدالتوں نے متفرق درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طب کر لیا۔
خبر کا کوڈ : 780757
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش