QR CodeQR Code

او آئی سی اجلاس میں شرکت نہ کرنے پر بلاول بھٹو زرداری کی تنقید

1 Mar 2019 19:31

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر چیئرمین پی پی نے کہا کہ ہمیں دوستوں کو نہیں بھلانا چاہیئے، میری رائے ہے کہ وزیر خارجہ او آئی سی وزراء خارجہ کونسل اجلاس میں جائیں، وہاں جاکر بات کریں، دنیا بدل گئی ہے، چاہے وزیر خارجہ بعد میں جائیں، ابھی سیکرٹری خارجہ کو بھیج دیں۔


اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بدقسمتی ہے حکومت نے او آئی سی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا، نازک گھڑی میں عالمی فورم کو ہر صورت استعمال کیا جانا چاہیئے۔ واضح رہے بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کو مدعو کرنے پر پاکستان نے احتجاجا اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس کا بائیکاٹ کردیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے نقطہ نظر اور جارحیت کو بے نقاب کرنے کے لئے اجلاس میں شرکت ضروری تھی۔ اس سے قبل پارلیمان کے مشرکہ اجلاس میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے بھی او آئی سی اجلاس میں شرکت کرنے کی تجویز دی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں دوستوں کو نہیں بھلانا چاہیئے، میری رائے ہے کہ وزیر خارجہ او آئی سی وزراء خارجہ کونسل اجلاس میں جائیں، وہاں جاکر بات کریں، دنیا بدل گئی ہے، چاہے وزیر خارجہ بعد میں جائیں، ابھی سیکرٹری خارجہ کو بھیج دیں۔


خبر کا کوڈ: 780759

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/780759/او-آئی-سی-اجلاس-میں-شرکت-نہ-کرنے-پر-بلاول-بھٹو-زرداری-کی-تنقید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org