0
Friday 1 Mar 2019 19:49

ملتان، سنی تحریک کے زیراہتمام پاک فوج کے حق میں ریلی، بھارت کیخلاف شدید نعرے بازی

ملتان، سنی تحریک کے زیراہتمام پاک فوج کے حق میں ریلی، بھارت کیخلاف شدید نعرے بازی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے زیراہتمام پاک فوج کے حق میں نواں شہر چوک پر ملک عامر علی وینس قادری، خواجہ ندیم مدنی صدیقی، مرزا اصغر علی، علامہ سراج نظامی کی قیادت میں ریلی نکالی گئی، اس موقع پر پاک فوج کے حق میں زندہ باد کے نعرے لگائے گئے اور بھارت مردہ باد مودی مردہ باد کے نعرے بھی لگائے گئے، اس موقع پر عامر علی وینس قادری، خواجہ ندیم مدنی، مرزا اصغر علی، علامہ سراج نظامی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا میں پاکستان کی جانب سے خیرسگالی کے پیغام کو سراہا جا رہا ہے، پاک فوج کے اس خیرسگالی کے پیغام کو ہرگز کمزوری نہ سمجھا جائے، ہماری پاک فوج نے اپنی سرحدوں کی حفاظت کرتے ہوئے بھارت کے دو جنگی طیارے مار گرائے اور ان کے پائلٹ کو بھی گرفتار کرنے کے بعد واہگہ بارڈر کے ذریعے واپس بھیج دیا، پاکستان نے اس بات کو پوری دنیا میں واضح کر دیا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ آج پوری دنیا جان چکی ہے، اس کے ساتھ ساتھ مودی کا مکرو چہرہ بھی پوری دنیا کے سامنے آچکا ہے، اُنہوں نے مزید کہا کہ پاک سرحدوں کی حفاظت کے لیے پاکستان سنی تحریک کے ایک لاکھ نوجوان ہمہ وقت تیار ہیں، بھارت 1965ء کی جنگ کو نہ بھولے، ہم پہلے سے زیادہ طاقتور ایٹمی قوت ہیں، ہم پاکستان کی حمایت کرنے پر چین اور ترکی کا بھرپور شکریہ ادا کرتے ہیں، ریلی میں علامہ جاوید سعیدی، سید کاشف شاہ، مرزا احمد، حافظ سعید اختر، قاری طیب چشتی، مہر حسنین سیال، مرزا دانش، سیدمنور شاہ، حافظ مبارک، مرزا جنید، رانا غلام عباس و دیگر نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 780762
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش