QR CodeQR Code

ہنگو، رکن صوبائی اسمبلی سے بھتہ مانگنے والا ملزم گرفتار 

1 Mar 2019 20:00

پولیس کے مطابق رکن صوبائی اسمبلی سے ایک تحریری درخواست موصول ہوئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ کوئی ان سے 10 لاکھ روپے بھتہ مانگ رہا ہے اور نہ دینے کی صورت انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ہنگو میں رکن صوبائی اسمبلی شاہ فیصل خان سے بھتہ مانگے والا ایک ملزم بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم ارسلان کا تعلق ہنگو کے علاقے خرشہ بانڈہ سے ہے، جو خود کو ملٹری انٹیلی جنس کا ڈائریکٹر ظاہر کرکے رکن صوبائی اسمبلی سے دس لاکھ روپے کا تقاضا کررہا تھا۔ پولیس کے مطابق رکن صوبائی اسمبلی سے ایک تحریری درخواست موصول ہوئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ کوئی ان سے 10 لاکھ روپے بھتہ مانگ رہا ہے اور نہ دینے کی صورت انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔ پولیس نے سائنسی خطوط پر تفتیش کرتے ہوئے ملزم ارسلان کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جبکہ ملزم سے مزید تفتیش بھی کی جارہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 780764

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/780764/ہنگو-رکن-صوبائی-اسمبلی-سے-بھتہ-مانگنے-والا-ملزم-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org