QR CodeQR Code

مولانا سمیع الحق قتل کیس، ذاتی محافظ باقاعدہ طور پر گرفتار

1 Mar 2019 20:31

مولانا سمیع الحق کے ذاتی محافظ احمد شاہ کو پولیس نے سخت سکیورٹی میں عدالت میں پیش کیا، عدالت نے پولیس کی تفتیشی ٹیم کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ملزم کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دیتے ہوئے ہدایت کی کہ ملزم کو 5 مارچ کو دوبارہ عدالت پیش کیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (س) کے سابق سربراہ مولانا سمیع الحق کے قتل کیس میں مقتول کے ذاتی محافظ کو باقاعدہ طور پر گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے ملزم کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا۔ مولانا سمیع الحق کے ذاتی محافظ احمد شاہ کو پولیس نے سخت سکیورٹی میں سول جج جوڈیشل مجسٹریٹ زیب شہزاد چیمہ کی عدالت میں پیش کیا اور ملزم سے مولانا سمیع الحق کے قتل کے بارے تفتیش کیلئے دس روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ فاضل عدالت نے پولیس کی تفتیشی ٹیم کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ملزم احمد شاہ کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دیتے ہوئے ہدایت کی کہ ملزم کو 5 مارچ کو دوبارہ عدالت پیش کیا جائے۔ ملزم احمد شاہ کو مولانا سمیع الحق کے قتل سے قبل ان کے ساتھ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے گھر میں موجود تھا، جبکہ قتل کے بعد ملزم جنازہ میں شرکت کے بہانے پراسرار طور پر غائب ہوگیا تھا، جس کی گرفتاری کیلئے پولیس نے 3 مختلف ٹیمیں تشکیل دی تھیں۔


خبر کا کوڈ: 780770

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/780770/مولانا-سمیع-الحق-قتل-کیس-ذاتی-محافظ-باقاعدہ-طور-پر-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org