0
Friday 1 Mar 2019 20:40

ہنگو اور قبائلی اضلاع اورکزئی اور کرم میں بارش و برفباری کا نیا سلسلہ شروع

ہنگو اور قبائلی اضلاع اورکزئی اور کرم میں بارش و برفباری کا نیا سلسلہ شروع
اسلام ٹائمز۔ ہنگو اور اس سے متصل قبائلی اضلاع اورکزئی اور کرم میں بارش و برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گذشتہ شب سے ہنگو اور قبائلی اضلاع اورکزئی اور کرم میں بارش و برفباری کا سلسلہ وقفے قفے سے جاری ہے، جس کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ برفباری سے میدانی اور پہاڑی علاقوں نے سفید چادر اوڑھ لی ہے، سردی کے باعث لوگ گھروں تک محدود ہوکر رہ گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق لوگوں کو اشیائے خوردونوش کے بندوبست اور رفت و آمد میں مشکلات کا سامنا ہے۔ یاد رہے کہ محکمہ موسمیات نے جمعہ یکم مارچ سے 4 مارچ تک خیبرپختونخوا میں بارشوں کا دوسرا سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی کی تھی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں شدید بارشوں کا نیا سلسلہ جمعہ کے روز سے شروع ہوگا، جو پیر تک جاری رہے گا جبکہ اس دوران میدانی علاقوں میں شدید بارشوں جبکہ پہاڑوں پر بارش کے ساتھ برف باری کا بھی امکان ہے۔
خبر کا کوڈ : 780771
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش