0
Friday 1 Mar 2019 22:03

چیف کورٹ گلگت بلتستان نے 16 ڈی ایس پیپز کو بحال کردیا

چیف کورٹ گلگت بلتستان نے 16 ڈی ایس پیپز کو بحال کردیا
اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس چیف کورٹ گلگت بلتستان جسٹس وزیر شکیل احمد کی سربراہی میں جسٹس علی بیگ پر مشتمل ڈویژن بیچ نے سپریم اپیلٹ کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کرتے ہوئے محکمہ پولیس کے 16 ڈپٹی سپرٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پیز) کی تنزلی ختم اور سابقہ پوزیشن پر بحال کرکے 14 یوم میں فاضل عدالت میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ بحال ہونے والے ڈی ایس پیز میں عبدالقیوم، جاوید اقبال، عبدالمجید، محمد یوسف، شیرخان، ناصرعباس، درویشں علی، امیراللہ، سید الیاس، حفیظ الرحمان، جہانگیر حسین، عبدالروف، احمد شبیر، جان محمد، زائد اقبال اور حسن علی شامل ہے۔ تفصلات کے مطابق سپریم اپیلٹ کورٹ نے محکمہ پولیس گلگت بلتستان میں 897 آوٹ آف ٹرن پروموشن، اورشولڈر پروموشن کے خلاف از خود نوٹس لیکر 18 مئی 2018ء کو تنزلی کا فیصلہ دیدیا تھا اور فیصلے میں واضح کیا تھا کہ جو آفسران فیصلے سے قبل کورس کر رہے تھے یا کرچکے ہیں ان کی تنزلی پر غور کیا جائے اور تنزلی نہ ھو۔ اس کے باوجود ان کی تنزلی کردی گئی تھی۔ مذکورہ بالا آفسران نے سپریم اپیلٹ کورٹ کے فیصلے پر مکمل عملدرآمد اور تنزلی کے خلاف چیف کورٹ میں رٹ پٹشین دائر کردی تھی۔ فاضل عدالت نے مقدمے کی سماعت کرتے ھوئے سپریم کورٹ کی فیصلے پر عملدرآمد کرتے ہوئے 16 ڈی ایس پیز کی تنزلی کو ختم اور سابقہ پوزیشن پر بحال کرکے 14 ایام میں عدالت میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

سپریم اپیلٹ کورٹ کے فیصلے میں واضح ہدایت دی گئی تھی کہ جن آفیسران نے اگلے گریڈ میں ترقی کے لئے کورس کررہے یا کرچکے ہیں ان کی تنزلی نہ کی جائے، کیونکہ ان آفسران نے فصیلے سے قبل کورس مکمل کرنے کے باوجود ان کی تنزلی کردی گئی تھی۔ مذکورہ بالا آفسران نے فیصلے کی روح پر عملدرآمد کے لئے رٹ پٹیشن دائر کر دی تھی۔ اس موقع پر مدعیان کے کونسلز جوہر علی، خورشدالحسن، محمد شفع، مسعودالرحمان اور دولت کریم نے دلائل دیتے ھوئے کہا کہ محکمہ پولیس نے محکمانہ ترقی قوانین ایس آر آو 2004ء سپریم کورٹ میں جواب دعویٰ کے ساتھ جمع کرایا ہے، جو محکمہ پولیس جی بی کے منظور شدہ ریکروئمنٹ رولز ہیں۔ اس میں ان آفسران کا اگلے گریڈ میں ترقی کے لئے ایڈونس کورس کا لازمی ھونے کا کوئی ذکر نہیں۔ ایس آر آو 2004ء کو فاضل عدالت میں پیش بھی کیا گیا۔ فاضل عدالت نے اس کا تفصلی جائزہ بھی لیا جسں میں پولس آفسران کی ترقی کے لئے اسی کوئی شرط موجود نہیں تھی۔ دونوں فریقین کے وکلاء کے دلائل سن کر اور سپریم اپیلٹ کورٹ کے فصیلے پر عملدرآمد کرتے ھوئے 16 ڈی ایس پیز کی تنزلی ختم اور سابقہ پوزیشن میں بحال کرکے 14 یوم میں فاضل عدالت میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ فاضل بینچ میں دیوانی، فوجداری اور رٹ پٹیشن پر مشتمل 69 مقدمات سماعت کے لئے مقرر ھوئے۔ جن میں سے فاضل بینچ نے 12 پر فیصلہ، 6 پر فیصلہ محفوظ اور 8 مقدمات کو سماعت کے لئے منظور کرکے فریقن کو نوٹسز جاری کر دی۔
 
خبر کا کوڈ : 780796
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش