0
Friday 1 Mar 2019 22:19

جنگی ماحول کے بجائے مذاکرات کا سلسلہ شروع کیا جائے، یوسف تاریگامی

جنگی ماحول کے بجائے مذاکرات کا سلسلہ شروع کیا جائے، یوسف تاریگامی
اسلام ٹائمز۔ سی پی آئی ایم کے سینئر رہنما و کشمیر اسمبلی کے سابق ممبر محمد یوسف تاریگامی نے بھارت و پاک پر زور دیا ہے کہ وہ فوری طور پر اقدامات کرکے مذاکرات کا سلسلہ شروع کریں تاکہ جنگی صورتحال امن میں تبدیل ہوسکے۔ انہوں نے بھارتی فضائیہ کے پائلٹ ابھینندن کی رہائی کے سلسلے میں پاکستانی حکومت کا خیرمقدم کیا۔ یوسف تاریگامی نے کہا کہ جنگ کوئی حل نہیں ہے اور کشیدہ حالات کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثر جموں و کشمیر کے لوگوں کو ہونا پڑتا ہے۔
 
محمد یوسف تاریگامی نے کہا کہ جنگی ماحول کے بجائے مذاکرات کا سلسلہ شروع کیا جائے کیونکہ برصغیر کے اربوں کی تعداد میں عوام کو خطرے میں نہیں ڈالا جاسکتا اور اس سے دونوں ممالک کا خاتمہ ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کی حکومتوں، سیاسی رہنماؤں، میڈیا اور سول سوسائٹی کو سنجیدگی اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے مذاکرات کی راہ ہموار کرنی چاہیئے کیونکہ آگے بڑھنے کا وہی ایک واحد راستہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 780797
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش