QR CodeQR Code

امریکا بھارت کو خطے کا پولیس مین بنانے کا خواہش مند ہے

بھارت اور اسرائیل کا اقتصادی اور عسکری گٹھ جوڑ ہے، رضا ربانی

امریکا بھارت کے ذریعے چین کا اثر کم کرنا چاہتا ہے

1 Mar 2019 22:03

سینیٹ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے سابق چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ "را" پاکستان کے اندر دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے، بھارت نے پاکستان میں سارک اجلاس میں آنے سے انکار کیا تھا، بھارت پاکستان مخالف پروپیگنڈا مسلسل جاری رکھے ہوئے ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ موجودہ صورت حال میں ہم سب ایک پیج پر ہیں، بھارت اور اسرائیل کا گٹھ جوڑ قائم ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے سینیٹ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اور اسرائیل کا اقتصادی اور عسکری گٹھ جوڑ ہے، امریکا بھارت کو خطے کا پولیس مین بنانے کا خواہش مند ہے۔ رضا ربانی نے کہا کہ امریکا بھارت کے ذریعے چین کا اثر کم کرنا چاہتا ہے، را پاکستان کے اندر دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے، بھارت نے پاکستان میں سارک اجلاس میں آنے سے انکار کیا تھا، بھارت پاکستان مخالف پروپیگنڈا مسلسل جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کا پروپیگنڈا جھوٹا ہے، اصل مسئلہ کشمیر ہے، جس پر بھارت کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔

دوسری جانب سینیٹر شیری رحمان نے کہا بھارت نے واضح جارحیت کی ہے، امریکا بھارت کا اتحادی ہے، امریکا، فرانس و دیگر ممالک کے بیانات سامنے ہیں، یہ ممالک پاکستان سے دہشت گردی ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ شیری رحمان نے کہا کہ بھارتی میڈیا نے اس تمام عمل میں غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، بھارتی پائلٹ کی واپسی میں جلدی کیا تھی، ہمارے وزیراعظم بار بار کال کرتے رہے، مودی نے بات نہ کی، اندرون خانہ جو بھی بات ہے، بتائی جائے۔


خبر کا کوڈ: 780837

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/780837/بھارت-اور-اسرائیل-کا-اقتصادی-عسکری-گٹھ-جوڑ-ہے-رضا-ربانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org