0
Saturday 2 Mar 2019 12:52

عادل الجبیر پہلے بھارت جائیں گے

عادل الجبیر پہلے بھارت جائیں گے
اسلام ٹائمز۔  سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر کے دورہ پاکستان کے شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے اور وہ پہلے بھارت جائیں گے۔ جمعرات کو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بتایا تھا کہ سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا اہم پیغام لے کر جمعے کو پاکستان آئیں گے، تاہم گزشتہ روز سعودی وزیر خارجہ پاکستان نہیں آئے۔ پھر پاکستان نے بھی بھارت کو مہمان اعزازی کے طور پر بلانے پر او آئی سی کے اجلاس کا بائیکاٹ کیا۔ سفارتی ذرائع کے مطابق سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر آج بھی پاکستان نہیں آئیں گے اور ان کے دورے کے شیڈول میں تبدیلی ہو گئی ہے۔ اتوار کو عادل الجبیر کی پاکستان آمد متوقع ہے جس کی حتمی تفصیلات زیر غور ہیں تاہم اس سے قبل وہ پہلے بھارت کا دورہ کر سکتے ہیں۔ عادل الجبیر کے مجوزہ دورہ پاکستان میں ملاقاتوں کو طے کرنے کا عمل جاری ہے۔ سعودی وزیر خارجہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا خصوصی پیغام لے کر آئیں گے۔ ان کے دورے کا مقصد پاک بھارت کشیدگی دور کرنے کے اقدامات کرنا ہے۔
خبر کا کوڈ : 780885
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش