1
0
Saturday 2 Mar 2019 16:08

یو ای ٹی لاہور، طالبات کے جینز پینٹ اور بغیر بازو شرٹس پہننے پر پابندی

یو ای ٹی لاہور، طالبات کے جینز پینٹ اور بغیر بازو شرٹس پہننے پر پابندی
اسلام ٹائمز۔ یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے انسٹی ٹیوٹ آف بزنس اینڈ مینجمنٹ نے طلبہ و طالبات کیلئے ڈریس کوڈ جاری کر دیا۔ انسٹی ٹیوٹ آف بزنس اینڈ مینجمنٹ میں طالبات پر جینز پہننے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ طالبات کو دوپٹہ اور سکارف لازمی پہننے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ نئے ڈریس کوڈ کے مطابق یونیورسٹی میں طالبات پر سلیو لیس شرٹ (بغیر بازو قمیض) پہننے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

جاری ہونیوالے نوٹیفکیشن کے مطابق طالبات پر کیپری پینٹس پہننے پر بھی پابندی ہوگی۔ یونیورسٹی کے لڑکے بھی جینز پہننے کے مجاز نہیں ہوں گے، لڑکوں کو صرف ڈریس پینٹ شرٹ اور کوٹ پہننے کی اجازت ہوگی۔ نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ جمعہ کے روز طلبا صرف شلوار قمیض پہن کر آ سکیں گے۔ نوٹیفکیشن میں طلبہ و طالبات کو ڈریس کوڈ کی پابندی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ خلاف ورزی کرنیوالوں کو جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔
خبر کا کوڈ : 780955
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Pakistan
شکر ہے کوئی اس طرف بھی متوجہ ہوگیا ہے۔
ہماری پیشکش