QR CodeQR Code

بھارت کی ناکام حکومتیں اقتدار حاصل کرنے کیلئے جنگوں کا سہارا لیتی ہیں، نوجوت سنگھ سدھو

2 Mar 2019 16:24

نوجوت سنگھ سدھو کا کہنا تھا کہ پڑوسی ملک پاکستان پر دہشتگردی کا الزام لگانے سے بہتر ہے، ان سے بات چیت اور مذاکرات کئے جائیں، جنگ کی صورت میں دونوں ممالک کے عوام کا نقصان ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت کے نامور سیاستدان اور عمران خان کے دوست سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے کہا ہے کہ ناکام بھارتی حکومت اقتدار حاصل کرنے کے لئے جنگوں کا سہارا لینا چاہتی ہے، کھوکھلے اور سیاسی مقاصد کے لئے کتنے بےقصور لوگوں اور جوانوں کو قربانی دینا ہوگی، جس جنگ میں بادشاہ کی جان کو خطرہ نہ ہو اسے جنگ نہیں سیاست کہتے ہیں۔ بھارتی سیاستدان اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے کہا ہے کہ بھارت کی ناکام حکومتیں اقتدار حاصل کرنے کے لئے جنگوں کا سہارا لیتی ہیں۔ کانگریس کے رہنما اور پنجاب حکومت کے وزیر سدھو کا حکمران جماعت پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کھوکھلے اور سیاسی مقاصد کے لئے کتنے بےقصور لوگوں اور جوانوں کو قربانی دینا ہوگی۔ سدھو کا کہنا تھا کہ جس جنگ میں بادشاہ کی جان کو خطرہ نہ ہو اسے جنگ نہیں سیاست کہتے ہیں۔

بھارت کی ناکام حکومتیں جنگ کا سہارا لے کر اقتدار حاصل کرنا چاہتی ہیں۔ نوجوت سنگھ سدھو کا کہنا تھا کہ پڑوسی ملک پاکستان پر دہشت گردی کا الزام لگانے سے بہتر ہے، ان سے بات چیت اور مذاکرات کئے جائیں، جنگ کی صورت میں دونوں ممالک کے عوام کا نقصان ہوگا، جو کسی کے حق میں نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سرحد کے اندر اور باہر سے اگر بھارت کو دہشتگردی کا سامنا ہے تو اس کا الزام عائد کرنے کی بجائے ہمیں اپنے آپ کو ٹھیک کرنا ہوگا اور اپنے درمیان لوگوں کو دیکھنا ہوگا۔ سدھو نے بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستان پر الزام تراشی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ چند عناصر کی وجہ سے پورے ملک یا قوم کو دہشتگرد قرار نہیں دیا جا سکتا۔
 


خبر کا کوڈ: 780958

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/780958/بھارت-کی-ناکام-حکومتیں-اقتدار-حاصل-کرنے-کیلئے-جنگوں-کا-سہارا-لیتی-ہیں-نوجوت-سنگھ-سدھو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org