QR CodeQR Code

شرجیل میمن و دیگر کے خلاف شراب برآمدگی کیس کی سماعت 2 اپریل تک ملتوی

2 Mar 2019 17:14

جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن اور دیگر کے خلاف شراب برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی، سماعت کے موقع پر شرجیل میمن و دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے، تاہم ملزم زبیر کی عدم موجودگی کے باعث فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی کی مقامی عدالت نے سابق صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن و دیگر کے خلاف شراب برآمدگی کیس کی سماعت 2 اپریل تک ملتوی کردی ہے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن اور دیگر کے خلاف شراب برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے موقع پر شرجیل میمن و دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے ،تاہم ملزم زبیر کی عدم موجودگی کے باعث فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔ ملزم کے وکیل کا کہنا تھا کہ ملزم زبیر بیمار ہے پیش نہیں ہوسکتا ہے، عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزم سے میڈیکل سرٹیفکیٹ طلب کرلیا، کیس کی مزید سماعت 2 اپریل تک ملتوی کردی، شرجیل میمن و دیگر کے خلاف درخشان تھانے میں مقدمہ درج ہے۔


خبر کا کوڈ: 780971

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/780971/شرجیل-میمن-دیگر-کے-خلاف-شراب-برآمدگی-کیس-کی-سماعت-2-اپریل-تک-ملتوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org