0
Saturday 2 Mar 2019 19:36

دشمن نے الیکشن جیتنے کیلئے جھوٹ اور افواہوں کے پہاڑ کھڑے کئے، محمود خان

دشمن نے الیکشن جیتنے کیلئے جھوٹ اور افواہوں کے پہاڑ کھڑے کئے، محمود خان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا کہ دشمن نے الیکشن جیتنے کیلئے جھوٹ اور افواہوں کے پہاڑ کھڑے کئے، ہم دائمی امن کیلئے قربانیاں دیتے کبھی نہیں تھکیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلٰی نے کہا کہ حقیقت کے جھونکے نے جھوٹ کے پہاڑوں کو ریزہ ریزہ کردیا، دشمن نے جنگی حربے کی طور پر سچائی کا گلہ گھونٹا، دشمن 20 ویں صدی میں رہ رہا ہے، ہماری تیاری 21 ویں صدی کی ہے۔ وزیراعلٰی کے پی نے کہا کہ دشمن نے اپنی طاقت آزمائی، لیکن منہ کی کھائی، ہم متحد ہیں۔ یاد رہے کہ آج وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے خصوصی پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ نریندر مودی پورے خطے کو آگ میں دھکیل رہے ہیں، دہلی سرکار پلوامہ واقعے پر سیاست کر رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ بھارت سے بھی آوازیں اٹھنے لگیں کہ مودی نے کھوئی ہوئی مقبولیت بڑھانے کیلئے یہ ڈراما کیا، مزید ملٹری فرنٹ کو استعمال نہیں کرنا چاہتے، جارحیت ہوئی تو دفاع کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 780993
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش