0
Saturday 2 Mar 2019 20:52

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اپوزیشن رہنماوں پر برس پڑے

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اپوزیشن رہنماوں پر برس پڑے
اسلام ٹائمز۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اپوزیشن جماعتوں اور رہنماوں پر برس پڑے، کہتے ہیں کہ حزب اختلاف کے رہنما ان کی مخالفت کرتے کرتے وطن کی مخالفت پر اتر آئے ہیں، ان کے بیانات اور آرٹیکلز کو پاکستانی میڈیا ثبوت کے طور پر دکھاتا ہے، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ اب کوئی بھارت کو آنکھ دکھانے کی جرات نہیں کرسکتا، ان کی حکومت ہر فیصلہ لینے کے لیے تیار ہے، پوری دنیا بھارت کو سمجھنے لگی ہے، جب دشمن کے دل میں بھارت کو ڈر ہو تو یہ اچھا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ جب پورا دیش ملکی دفاع کے معاملے پر ہمارے ساتھ کھڑا ہے تو کچھ لوگ اور جماعتیں دہشتگردوں کےخلاف لڑائی پر اعتراضات اٹھا رہی ہیں۔

بھارتی وزیراعظم نے پاکستان مخالفت میں ہر حد پار کردی اور الیکشن مہم کو مکمل طور پر پاکستان مخالف بیانیہ کے طور پر چلا رہے ہیں، انہوں نے اپوزیشن رہنماوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہی لوگ ہیں جن کے بیانات اور آرٹیکلز کو پاکستانی میڈیا ثبوت کے طور پر پیش کرتا ہے، یہ لوگ مودی مخالفت کرتے کرتے وطن مخالفت پر اتر آئے ہیں۔ نریندر مودی کا کہنا تھا کہ وہ ایسی جماعتوں کے رہنماوں سے کہتے ہیں کہ بھارت کو کمزور کرنا چھوڑ دیں۔ بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ جو جماعتیں مودی پر تنقید کر رہ ہیں وہ نہیں چاہتیں کہ مسعود اظہر جیسے دہشتگردوں کا خاتمہ ہو۔
خبر کا کوڈ : 780996
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش