0
Saturday 2 Mar 2019 21:39

بلوچستان، مختلف علاقوں ميں شديد بارش کے باعث ندی نالوں ميں طغيانی

بلوچستان، مختلف علاقوں ميں شديد بارش کے باعث ندی نالوں ميں طغيانی
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں شدید بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔ متعدد گاؤں کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا، جبکہ مکانات ڈھے گئے۔ چمن میں گذشتہ شب چھت گرنے سے 2 بچوں جاں بحق اور10 افراد زخمی ہوئے۔ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں شدید بارش کے بعد ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔ ضلع چاغی کے علاقے دالبدین میں سیلابی ریلا داخل ہو گیا اور کئی گاڑیاں پانی میں پھنس گئیں۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پاک آرمی اور ایف سی کے جوان ریسکیو کے لئے علاقے میں موجود ہیں۔ پہنچ گئے اور ٹریکٹرز کے ذریعے حفاظتی بند پر کام جاری ہے۔ پشین میں کلی ملکیار ندی میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا اور 5 دیہاتوں کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔ علاقے کے واحد گرلز اسکول میں پانی جمع ہو گیا جس سے تدریسی سرگرمیاں متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ چمن میں برسات کے باعث 2 مکانات کی چھت گرگئی ، ملبے تلے دب کر2 بچے جاں بحق اور 10 افراد زخمی ہوئے۔
 
خبر کا کوڈ : 781005
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش