0
Saturday 2 Mar 2019 22:05

دشمن کے طیارے گرا کر ہمارے شاہینوں نے ہندوستان کے تکبر کے سر کو خاک میں ملادیا، صاحبزادہ ابوالخیر

دشمن کے طیارے گرا کر ہمارے شاہینوں نے ہندوستان کے تکبر کے سر کو خاک میں ملادیا، صاحبزادہ ابوالخیر
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان (نورانی) و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہمارے شاہینوں نے دفاع پاکستان کا حق ادا کردیا، دشمن کے طیارے گراکر ان کے پائلٹوں کو پکڑ کے ہندوستان کے نخوت اور تکبر کے سر کو خاک میں ملادیا، پوری قوم پاک افواج کی انکی کامیابیوں پر ان کو سلوٹ کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ عالمی سطح پر پاکستان کا امیج ایک امن پسند ملک کے لحاظ سے قائم کرنے کیلئے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی رہائی ایک اچھا عمل ہے، لیکن اگر عجلت سے کام نہ لیا جاتا اور ہندوستان کی طرف سے اس کی رہائی کی اپیل اور دیگر ممالک کی طرف سے اس کے بدلہ قیام امن کی کوششوں میں کسی گارنٹی کے بعد اس کو رہا کیا جاتا تو اس سے مزید بہتر فوائد حاصل کئے جاسکتے تھے، اس صورت میں ہندوستان کو اپنی شرمندگی مٹانے کیلئے یہ کہنے کی بھی ہمت نہ ہوتی کہ ہمارے اور بین الاقوامی دباؤ میں پاکستان نے اس کو چھوڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے اس خیرسگالی کے اقدام کے بدلہ ہندوستان کی حکومت نے جو رویہ اختیار کیا ہے اس سے پتہ چلتا ہے کہ مودی محبت کی زبان سمجھنے والا نہیں ہے، اسے کسی اور زبان میں سمجھانا پڑے گا۔
خبر کا کوڈ : 781010
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش