QR CodeQR Code

مجھ سے استعفیٰ کا مطالبہ کس بنیاد پر کیا جارہا ہے سمجھ سے بالاتر ہے، آغا سراج درانی

2 Mar 2019 22:31

اسمبلی اجلاس میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر سندھ اسمبلی نے کہا کہ نیب کی تحقیقات ابھی جاری ہیں، میرے بھائی کو بھی نیب نے نوٹس بھیجے ہیں، نیب سے مکمل تعاون کررہا ہوں، جو چیزیں نیب نے طلب کی تھی وہ فراہم کردی ہیں، ہمیں عدلیہ پر یقین ہے، عدالت سے انصاف ملے گا۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ اسمبلی کے اسیر اسپیکر اور پیپلز پارٹی رہنما آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ احتساب کے نام پر میری پوری فیملی کو پریشان کیا جارہا ہے، مجھ سے استعفیٰ کا مطالبہ کس بنیاد پر کیا جارہا ہے سمجھ سے بالاتر ہے، میں صرف اسپیکر نہیں، تین بار ایکٹنگ گورنر بھی رہا ہوں، میں استعفیٰ کیوں دوں۔ سندھ اسمبلی اجلاس میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے آغا سراج درانی نے کہا کہ نیب کی تحقیقات ابھی جاری ہیں، میرے بھائی کو بھی نیب نے نوٹس بھیجے ہیں، نیب سے مکمل تعاون کر رہا ہوں، جو چیزیں نیب نے طلب کی تھی وہ فراہم کردی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں عدلیہ پر یقین ہے ع دالت سے انصاف ملے گا، نیب کا رویہ میرے ساتھ اچھا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں احتساب مقدمات کا سامنا کیا اور سرخرو ہوا، اب بھی تمام الزامات کا سامنا کروں گا اور عدالت میں اپنی بے گناہی ثابت کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 781013

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/781013/مجھ-سے-استعفی-کا-مطالبہ-کس-بنیاد-پر-کیا-جارہا-ہے-سمجھ-بالاتر-آغا-سراج-درانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org