0
Saturday 2 Mar 2019 23:42

ایف آئی اے کا محکمے میں موجود کالی بھیڑوں کیخلاف پہلا آپریشن

ایف آئی اے کا محکمے میں موجود کالی بھیڑوں کیخلاف پہلا آپریشن
اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے اپنے ہی محکمے میں موجود کالی بھیڑوں کے خلاف آپریشن شروع کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق رشوت لینے پر 2 افسران اور فرنٹ مین کے خلاف ایف آئی اے نے تحقیقات کا آغاز کر دیا، جلد حقائق سامنے آجائیں گے۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر پر صنعت کار سے رشوت لینے کا الزام ہے، تحقیقات کے بعد جرم ثابت ہونے پر سخت کارروائی کی جائے گی۔ ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے مبینہ طور پر 2 کروڑ 40 لاکھ روپے رشوت لی ہے۔ قبل ازیں رواں سال جنوری میں ایف آئی اے افسران کا انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا تھا۔ ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ 2014ء میں افغان شہریوں کو غیر قانونی طریقے سے برطانیہ بھیجا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 781022
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش