QR CodeQR Code

سندھ کے سرکاری افسران بھی نیب کے ریڈار پر آگئے

2 Mar 2019 23:53

آغا سراج درانی کی گرفتاری کے بعد نیب نے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سندھ سے 24 افسران کا پوسٹنگ ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی گرفتاری کے بعد نیب نے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سندھ سے 24 افسران کا پوسٹنگ ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی گرفتاری کے بعد سندھ کے سرکاری افسران بھی نیب کے ریڈار پر آگئے ہیں۔ نیب نے سیکریٹری لوکل گورنمنٹ سے 24 افسران کا پوسٹنگ ریکارڈ طلب کرلیا۔ افسران میں بشیر اسرار، حمداللہ قریشی، یار محمد، رحمت اللہ، منصور علی، صغریٰ بیگم، مسعود علی، محمد عرفان، رب نواز، طفیل احمد شاہ، ذوالفقار علی، محمد جعفر بروہی، غلام مرتضیٰ، خان محمد، شمشاد خاتون، شکیل احمد سومرو، عبدالحمید، مٹھا خان، نور حسن، انور علی، سید محمد شاہ اور ذوالفقار علی شامل ہیں۔ نیب نے تمام افسران کی تقرری کی تاریخ اور محکموں کی تفصیلات طلب کرلیں۔ نیب حکام کے مطابق تمام سرکاری افسران آغا سراج درانی کے خلاف جاری تحقیقات کے سلسلے میں مطلوب ہیں۔


خبر کا کوڈ: 781026

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/781026/سندھ-کے-سرکاری-افسران-بھی-نیب-ریڈار-پر-آگئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org