0
Sunday 3 Mar 2019 00:48

ترک صدر کی پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالث بننے کی پیشکش

ترک صدر کی پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالث بننے کی پیشکش
اسلام ٹائمز۔ ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے پاکستان اور بھارت کے مابین جاری کشیدگی کو ختم کرانے کے لیے کردار ادا کرنے کی پیشکش کردی۔ ترک میڈیا کے مطابق شمالی شہر ترابزن میں الیکشن ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے مابین تناؤ دونوں ممالک کے مفاد میں نہیں، اس کشیدگی سے کسی کو فائدہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے ثالث بننے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تناؤ کو ختم کرنے کے لیے ترکی اپنا تعاون اور کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔ ترک صدر نے بھارتی پائلٹ ابھے نندن کو جذبہ خیرسگالی کے تحت رہا کرنے کے پاکستانی اقدام کو سراہا اور شدید کشیدگی میں اس طرح کے غیر معمولی عمل کی تعریف  کی، ترک صدر نے کہا کہ انہیں بھارت سے بھی اسی قسم کے رویے کی امید ہے۔ رجب طیب اردگان کا کہنا تھا کہ ان کی پاکستان کے صدر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان سے ٹیلی فونک رابطے میں پاک بھارت کشیدگی کو ختم کرنے کے حوالے سے بات چیت ہوئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 781035
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش