0
Sunday 3 Mar 2019 12:52

بالا کوٹ حملے پر بھارتی وزیر نے ہی بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا بےنقاب کردیا

بالا کوٹ حملے پر بھارتی وزیر نے ہی بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا بےنقاب کردیا
اسلام ٹائمز۔ بھارتی وزیر مملکت ایس ایس آہلووالیہ نے بالاکوٹ حملے سے متعلق بھارتی انتہا پسند میڈیا کا جھوٹا پروپیگنڈا بےنقاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بھارتی فضائیہ کی کارروائی محض وارننگ تھی۔ بھارتی وزیر مملکت برائے الیکٹرونکس و آئی ٹی ایس ایس آہلووالیہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے اس بات کا اعتراف کیا کہ بھارتی کارروائی سے پاکستان میں بڑا نقصان نہیں ہوا، انہوں نے کہا کہ بھارتی حملے کا مقصد پاکستان کو پیغام دینا تھا جانی نقصان پہنچانا نہیں۔ بھارتی وزیر نے بھارتی انتہا پسند میڈیا کا جھوٹا پروپیگنڈا بےنقاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کا مقصد پاکستان کو متنبہ کرنا تھا کہ ہم میں اتنی طاقت ہے کہ ضرورت پڑنے پر کچھ بھی کرسکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کیا بھارتی حملے میں ہونے والی 300 ہلاکتوں سے متعلق نریندرا مودی، بی جے پی کے صدر امیت شاہ یا پارٹی کے ترجمان نے کچھ کہا، کوئی دعویٰ کیا؟۔
خبر کا کوڈ : 781082
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش