0
Sunday 3 Mar 2019 13:42

پاکستان کی طرف سے بھارتی پائلٹ کی واپسی کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے، طیب اردگان

پاکستان کی طرف سے بھارتی پائلٹ کی واپسی کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے، طیب اردگان
اسلام ٹائمز۔ ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ بھارتی پائلٹ کی واپسی پاکستان کا شایان شان عمل ہے اور اس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔ ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کا کہنا  تھا کہ کشیدگی میں کمی پاکستان اور بھارت کے اپنے مفاد میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی پائلٹ کی واپسی پاکستان کا شایان شان عمل ہے، اس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔ ترک صدر کا کہنا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم اور صدر سے پاک بھارت کشیدگی پر بات ہوئی ہے اور ترکی کشیدگی میں کمی کیلئے اپنی ذمہ داری ادا کرنے کو تیار ہے۔ واضح 14 فروری 2019ء کو مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھارتی فوجی قافلے پر خود کش حملہ ہوا تھا جس میں 45 سے زائد اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔ اس کے بعد بھارت نے بغیر کسی ثبوت کے حملہ کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہرانا شروع کردیا تھا۔ بعد ازاں 27 فروری کی صبح پاک فضائیہ کے طیاروں نے لائن آف کنٹرول پر مقبوضہ کشمیر میں 6 ٹارگٹ کو انگیج کیا، فضائیہ نے اپنی حدود میں رہ کر ہدف مقرر کیے، پائلٹس نے ٹارگٹ کو لاک کیا لیکن ٹارگٹ پر نہیں بلکہ محفوظ فاصلے اور کھلی جگہ پر اسٹرائیک کی جس کا مقصد یہ بتانا تھا کہ پاکستان کے پاس جوابی صلاحیت موجود ہے لیکن پاکستان کو ایسا کام نہیں کرنا چاہتا جو اسے غیر ذمہ دار ثابت کرے۔ پاکستانی حدود میں گرنے والے طیارے کے پائلٹ کو پاکستان نے حراست میں لیا، جس کا نام ونگ کمانڈر ابھی نندن تھا جسے بعد ازاں پروقار طریقے سے واہگہ بارڈر کے ذریعے بھارتی حکام کے حوالے کر دیا گیا۔
 
خبر کا کوڈ : 781095
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش