QR CodeQR Code

یمنیوں کی برطانیہ کیجانب سے حزب اللہ کو دہشتگرد تنظیم قرار دیئے جانے کی شدید مذمت

3 Mar 2019 05:43

یمن علماء کونسل نے بھی اپنے بیان میں کہا ہے کہ برطانیہ نے جو الزامات حزب اللہ پر عائد کئے ہیں، انکے ذریعے دنیا کے حریت پسندوں کو فریب نہیں دیا جا سکتا۔ اب تک وقوع پذیر ہونیوالے واقعات و حوادث نے اس بات کو بخوبی واضح کر دیا ہے کہ دہشتگردی جیسی چیز امریکہ اور برطانیہ کی ہی پیدا کردہ ہے۔ اس بیان میں تمام ممالک اور خاص طور پر عرب و اسلامی عوام سے یہ مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ حزب اللہ کیساتھ اپنی یکجہتی کا اعلان کریں اور خطے میں امریکی- صیہونی سازشوں کیخلاف اسلامی مقاومت کی تحریکوں کا ساتھ دیں۔


اسلام ٹائمز۔ یمن کی علماء کونسل اور عوامی تحریک انصار اللہ نے ہفتہ کے روز اپنے الگ الگ بیانات میں برطانیہ کی جانب سے حزب اللہ لبنان کو دہشتگرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔ یمن کے المسیرہ ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق انصار اللہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایسے اقدامات دراصل اسرائیل کی اعلیٰ درجے کی خدمت ہیں، جن سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ دشمن قوتیں لبنان، حزب اللہ، مسئلہ فلسطین اور اس خطے کے عوام کے خلاف کس حد تک سازشیں کرنے میں مصروف ہیں۔ انصار اللہ کے اس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ برطانیہ کے اس اقدام نے اب مسئلہ فلسطین کو اپنے نشانے پر لے لیا ہے۔ اس کا یہ اقدام ان سب کے خلاف ہے، جو مقاومتی محور میں سرگرمِ عمل ہیں، جبکہ یہ اقدام خطے میں امریکی اور صہیونی منصوبے کو ہی عملی جامہ پہنانے کے لئے انجام دیا گیا ہے۔ عوامی تحریک انصار اللہ نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ برطانیہ کا یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے، جب بعض عرب ممالک اسرائیل کے ساتھ اپنے روابط کو معمول پر لانے اور صدی کی ڈیل (ِDeal of the Century) کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ وہ ڈیل جسے پایہ تکمیل تک پہچانے کے لئے استعماری ممالک اپنے تمام وسائل کو بروئے کار لا رہے ہیں۔

یمن علماء کونسل نے بھی اپنے بیان میں کہا ہے کہ برطانیہ نے جو الزامات حزب اللہ پر عائد کئے ہیں، ان کے ذریعے دنیا کے حریت پسندوں کو فریب نہیں دیا جا سکتا۔ اب تک  وقوع پذیر ہونے والے واقعات و حوادث نے اس بات کو بخوبی واضح کر دیا ہے کہ دہشتگردی جیسی چیز امریکہ اور برطانیہ کی ہی پیدا کردہ ہے۔ اس بیان میں تمام ممالک اور خاص طور پر عرب و اسلامی عوام سے یہ مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ حزب اللہ کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اعلان کریں اور خطے میں امریکی- صیہونی سازشوں کے خلاف اسلامی مقاومت کی تحریکوں کا ساتھ دیں۔ یمن کی علماء کونسل نے برطانیہ کی طرف سے حزب اللہ کے سیاسی و عسکری ونگ کو دہشتگرد قرار دیئے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ حکومت برطانیہ خود دہشتگردی کے بانیوں اور حامیوں میں سے ایک ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ وہ جنہیں دہشتگرد پکارا جانا چاہیئے، برطانیہ، امریکہ، اسرائیل اور وہ تمام لوگ جنہوں نے اس کے ساتھ اتحاد کیا یا ان کی آغوش میں پناہ لی ہے۔ یاد رہے کہ برطانوی حکومت نے گذشتہ جمعہ کو اپنے ایک نوٹیفیکیشن میں حزب اللہ کے سیاسی ونگ پر بھی پابندی عائد کر دی تھی۔


خبر کا کوڈ: 781102

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/781102/یمنیوں-کی-برطانیہ-کیجانب-سے-حزب-اللہ-کو-دہشتگرد-تنظیم-قرار-دیئے-جانے-شدید-مذمت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org