0
Sunday 3 Mar 2019 14:24

بھارتی جارحیت کیخلاف ملتان سمیت مختلف شہروں میں مودی مخالف مظاہرے، نعرے بازی

بھارتی جارحیت کیخلاف ملتان سمیت مختلف شہروں میں مودی مخالف مظاہرے، نعرے بازی
اسلام ٹائمز۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے زیراہتمام پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے پاک فوج زندہ آباد ریلی بار روم سے چوک کچہری تک نکالی گئی، صدر ڈسٹرکٹ بار محمد ناظم خان کا کہنا تھا کہ بھارت مذمت سے نہیں بلکہ پاک فوج اور پاکستانی قوم کی مرمت سے ہی راہ راست پر آئے گا، بھارت اور مودی ہماری امن کی خواہش کو پس پشت ڈال کر اپنی جارحیت جاری رکھے ہوئے ہے، عالمی طاقتوں کو چاہیئے کہ وہ اگر دنیا میں امن دیکھنا چاہتے ہیں تو بھارت کو سمجھائے، ورنہ پاکستان اور پاک فوج کو مورد الزام نہ ٹھرایا جائے، اگر پاکستان پر آنچ آئی تو ملک بھر کے وکلا پاک فوج کے شانہ بشانہ جنگ میں کھڑے ہوں گے۔

اس موقع پر وکلاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، چوک کچہری پر وکلاء نے بھارت کے خلاف نعرے بازی کی۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے سیکرٹری افضل بشیر انصاری نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کی جانب میلی آنکھ سے دیکھا تو انجام اچھا نہیں ہوگا، ریلی میں بابر سوئیکارنو، افتخار قریشی، رابعہ اشرف قریشی، سکینہ منیر، نوید ہاشمی، شیر زمان قریشی، محبوب سندیلہ، چوہدری اکرم، ظفر اقبال اور دیگر وکلاء نے بھی خطاب کیا، ریلی کا اختتام چوک کچہری پر ہوا، جہاں پاکستان کی سلامتی اور پاک فوج کی کامیابی کے لئے خصوصی دعا کرائی گئی، ریلی میں بھارت مردہ باد، مودی مردہ باد، پاکستان و پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے۔
خبر کا کوڈ : 781106
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش