QR CodeQR Code

خادم رضوی سمیت 6 ملزمان پر فرد جرم 16 مارچ کو عائد ہوگی

3 Mar 2019 16:30

عدالت نے ملزموں میں چالان کی نقول تقسیم کر دیں۔ عدالت نے نقول تقسیم کرتے ہوئے فرد جرم عائد کیلئے کیس کی سماعت 16 مارچ تک ملتوی کر دی۔ خادم حسین رضوی سمیت 6 ملزموں کی پیشی کے وقت خصوصی عدالت کی سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اضافی نفری تعینات رہی۔


اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی سمیت 6 ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم کر دیں، فرد جرم عائد کرنے کیلئے سماعت 16 مارچ تک ملتوی کر دی گئی۔ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں اشتعال انگیز تقاریر اور احتجاجی مظاہروں میں سرکاری املاک کی توڑ پھوڑ کیس پر سماعت ہوئی۔  خادم حسین رضوی  پیر افضل قادری، اعجاز اشرفی، علامہ فاروق الحسن، سید ظہیر الحسن شاہ اور شفقت جمیل کو انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا۔ ملزموں کو تھانہ سول لائن میں درج مقدمہ 958/18 میں عدالت میں لے کر آئی۔ ملزمان کی جانب سے وکیل مرتضیٰ علی پیر زادہ، وکیل طاہر منہاس، وکیل ناصر منہاس عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے ملزموں میں چالان کی نقول تقسیم کر دیں۔ عدالت نے نقول تقسیم کرتے ہوئے فرد جرم عائد کیلئے کیس کی سماعت 16 مارچ تک ملتوی کر دی۔ خادم حسین رضوی سمیت 6 ملزموں کی پیشی کے وقت خصوصی عدالت کی سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اضافی نفری تعینات رہی۔
 


خبر کا کوڈ: 781143

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/781143/خادم-رضوی-سمیت-6-ملزمان-پر-فرد-جرم-16-مارچ-کو-عائد-ہوگی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org