0
Sunday 3 Mar 2019 17:20

انصاف کی بروقت فراہمی، قتل کیس کا فیصلہ 4 روز میں سنایا جائےگا

انصاف کی بروقت فراہمی، قتل کیس کا فیصلہ 4 روز میں سنایا جائےگا
اسلام ٹائمز۔ انصاف کی بروقت فراہمی کی جانب سے ایک اہم  قدم، قتل کیس کا فیصلہ اب صرف 4 روز میں کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ نے قتل کے کیسز کے حوالے سے ایک بڑا انتظامی فیصلہ کیا ہے، جس کے مطابق ماڈل ٹرائل کورٹ میں قتل کے مقدمات کا صرف چار روز میں فیصلہ ہوگا۔ چیف جسٹس پاکستان نے قتل کیسز کو فوری نمٹانے کیلئے ماڈل کورٹس قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ قتل کیسز کی سماعت کیلئے ماڈل کورٹس بنانے کے منصوبے پر عملدرآمد کا آغاز جلد کئے جانے کا امکان ہے۔ ابتدائی طور پر لاہور سمیت ہر ضلع میں ایک ایک ماڈل کورٹ قائم ہوگی، جس کے بعد ان ماڈل کورٹس کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔ قتل کیس میں فرد جرم عائد ہونے کے بعد جج 4 روز میں ٹرائل مکمل کرکے فیصلہ کرنے کا پابند ہوگا۔ سماعت کے دوران وکلاء کی کیس ملتوی کرنے کی استدعا منظور نہیں کی جائے گی۔ ٹرائل کے دروان وکلاء کو سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ میں دوسرے کیسز میں پیشی سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔ ملزم یا مدعی کا وکیل پیش نہیں ہوگا تو سرکاری وکیل مقرر ہوگا۔ چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ کے حکم پر پولیس کے تفتیشی نظام میں بھی ترامیم ہوں گی۔
خبر کا کوڈ : 781149
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش