0
Sunday 3 Mar 2019 17:46

جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں بلکہ تباہی کا راستہ ہے، عثمان بزدار

جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں بلکہ تباہی کا راستہ ہے، عثمان بزدار
اسلام ٹائمز۔  وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے بلوچستان کے وزیر سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی سردار عبدالرحمن کھیتران نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ اس موقع وزیر اعلی پنجاب نے بلوچستان میں بارشوں، سیلابی ریلوں اور برفباری سے ہونیوالے نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ میری اور پنجاب حکومت کی تمام تر ہمدردیاں متاثرہ بلوچ بہن بھائیوں کیساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم مشکل کی اس گھڑی میں بلوچستان میں بسنے والے بہن بھائیوں کیساتھ کھڑے ہیں، متاثرہ بہن بھائیوں کی مدد کیلئے ہر ممکن  تعاون کریں گے، پاکستان ہم سب کا سانجھا ملک ہے، ہمارے دکھ، درد اور خوشیاں سانجھی ہیں۔ وزیر اعلی پنجاب اور بلوچستان کے وزیر نے بھارتی جنگی جنون اور ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ و گولہ باری کی  بھی مذمت کی۔

انہوں نے کہا کہ مودی سرکار نے الیکشن کیلئے خطے کا امن داؤ پر لگا دیا ہے، پاکستان کی تحمل اور امن کی پالیسی کو کسی صورت کمزوری نہیں سمجھنا چاہیے، وزیر اعظم عمران خان نے موجودہ حالات میں ایک سٹیٹس مین کا کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے بروقت اور مثبت اقدامات سے پاکستان کا وقار بلند ہوا ہے، وزیر اعظم عمران خان نے اپنے عمل سے ثابت کیا ہے کہ وہ امن کے داعی ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ بھارت کو جنگی جنون سے باہر آکر مذاکرات کی میز پر بیٹھنا چاہیے، جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں بلکہ تباہی کا راستہ ہے، وزیراعظم عمران خان نے ہر سطح اور ہر موقع پر امن کی راہ کو اپنایا ہے۔
خبر کا کوڈ : 781150
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش