QR CodeQR Code

پاکستانی میڈیا کا امن کیلئے کردار قابل ستائش ہے، وزیراعلٰی پنجاب

3 Mar 2019 18:04

سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ بھارتی میڈیا نے جنگ کو ہوا دی جبکہ پاکستانی میڈیا نے امن کی بات کی، پاکستانی میڈیا نے سرحدی کشیدگی میں کمی کیلئے شاندار کردا ر ادا کیا ہے، بھارتی میڈیاکے منفی رویئے سے کشیدگی میں اضافہ ہوا، بھارتی میڈیا کے تمام تر منفی ہتھکنڈے بری طرح ناکام ہو گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار کی خطے میں قیامِ امن کیلئے پاکستان کے میڈیا کے مثبت، تعمیری اور ذمہ دارانہ کردار کی تعریف کرتے ہوئے پاکستانی میڈیا کا امن کیلئے کردار قابل ستائش ہے۔ لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلٰی پنجاب نے کہا کہ پاکستانی میڈیا نے جنگی جنون کے مقابلے میں امن کو پروموٹ کرکے قومی ذمہ داری بطریق احسن نبھائی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی میڈیا نے موجودہ حالات میں دانش مندانہ کردار ادا کیا ہے، بھارتی میڈیا نے جنگ کو ہوا دی جبکہ پاکستانی میڈیا نے امن کی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی میڈیا نے سرحدی کشیدگی میں کمی کیلئے شاندار کردار ادا کیا ہے، بھارتی میڈیا کے منفی رویئے سے کشیدگی میں اضافہ ہوا، بھارتی میڈیا کے تمام تر منفی ہتھکنڈے بری طرح ناکام ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی میڈیا کی جانب سے مثبت رپورٹنگ سے عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت تاثر گیا جبکہ بھارت کو شدید سبکی کا سامنا کرنا پڑا۔


خبر کا کوڈ: 781151

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/781151/پاکستانی-میڈیا-کا-امن-کیلئے-کردار-قابل-ستائش-ہے-وزیراعل-ی-پنجاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org