1
0
Sunday 3 Mar 2019 19:20

امریکہ نے پاکستان کی جانب سے ایف 16 طیاروں کے استعمال کی تحقیقات شروع کردیں

امریکہ نے پاکستان کی جانب سے ایف 16 طیاروں کے استعمال کی تحقیقات شروع کردیں
اسلام ٹائمز۔ امریکہ نے پاکستان کی جانب سے بھارت کیخلاف فضائی کارروائی کے دوران ایف 16 طیاروں کے استعمال کے الزام کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ پاکستان میں موجود امریکی سفارتخانے کے مطابق اگر پاکستان نے بھارت کیخلاف کارروائی میں ایف 16 طیارے استعمال کیے ہیں تو یہ ان طیاروں کی فروخت کے معاہدے کی خلاف ورزی ہو گی۔ بھارت کی جانب سے بھرپور پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے کہ پاکستان نے کارروائی میں ایف 16 طیاروں کا استعمال کیا، تاہم پاکستان کی جانب سے ان الزامات کی تردید کی گئی ہے۔

پاکستان کا موقف ہے کہ اس نے اپنے دفاع کا حق استعمال کرتے ہوئے ان بھارتی طیاروں کو تباہ کیا جنہوں نے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تھی۔ برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں  امریکی سفارتخانے کے ترجمان نے کہا کہ بھارت کیخلاف کارروائی کے دوران ایف 16 طیارے کے استعمال کے حوالے سے مزید شواہد کی ضرورت ہے۔ امریکہ جب عسکری سازوسامان فروخت کرتا ہے تو اس سلسلے میں کیے جانے والے معاہدوں میں کچھ پابندیاں بھی لاگو کی جاتی ہیں کہ اس ساز و سامان کو کس طرح اور کن حالات میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 781153
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

نور سید
Pakistan
امریکہ نے پاکستان کی جانب سے بھارت کیخلاف فضائی کارروائی کے دوران ایف 16 طیاروں کے استعمال کے الزام کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
اگر یہ بات درست ہے تو پاکستانی قوم کو امریکہ کی مذمت کیلئے بھرپور مظاہرے کرنے چاہیئے، کیونکہ ہم نے یہ طیارے دشمن کے خلاف استعمال کرنے کے لئے پیسے دے کر ان سے لئے ہیں، اس نے مفت میں نہیں دیئے، یہ سجانے کے لئے نہیں اور نہ ہی اپنے بھائیوں، اسلامی ممالک اور نہ ہی اپنے ملک میں سوات وزیرستان وغیرہ میں استعمال کرنےکے لئے ہیں۔ ہم نے ان سے خریدے ہیں، خیرات میں نہیں دیئے اس نے۔ اگر پاکستانی حکمرانوں نے اس حوالے سے کوئی خفیہ معاہدہ کر رکھا ہے تو اسکی بھی مذمت کرتے ہیں۔
ہماری پیشکش