QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا میں کونج کے شکار پر عائد پابندی ختم

3 Mar 2019 20:30

نئے حکم نامے کے بعد شکاری شکار کے موسم میں صرف 10 جوڑوں کا شکار کرسکتے ہیں، ایک کونج کا شکار صرف 300 روپے میں کیا جاسکتا ہے جبکہ شکاری کیمپ 5 ہزار روپے میں لگا سکتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ حکومت خیبر پختونخوا نے کونج کے شکار پر عائد پابندی ختم کردی۔ محکمہ وائلڈ لائف خیبر پختونخوا نے کونج کے شکار پر طویل عرصے سے عائد پابندی اٹھالی، تاہم شکاریوں کو شوٹنگ لائسنس سمیت تمام قانونی تقاضے پورے کرنے ہوں گے۔ شوٹنگ لائسنس کے بغیر شکار کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ نئے حکم نامے کے بعد شکاری شکار کے موسم میں صرف 10 جوڑوں کا شکار کرسکتے ہیں۔ محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق ایک کونج کا شکار صرف 300 روپے میں کیا جاسکتا ہے جبکہ شکاری کیمپ 5 ہزار روپے میں لگا سکتا ہے۔ پاکستان میں پائی جانے والی کونج اپنی خوبصوتی کے باعث دنیا بھر میں مشہور ہے۔


خبر کا کوڈ: 781160

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/781160/خیبر-پختونخوا-میں-کونج-کے-شکار-پر-عائد-پابندی-ختم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org