0
Sunday 3 Mar 2019 21:02

کوئٹہ، 8 ماہ سے خشک ہنہ جھیل کی رونقیں بارشوں کے بعد لوٹ آئیں

کوئٹہ، 8 ماہ سے خشک ہنہ جھیل کی رونقیں بارشوں کے بعد لوٹ آئیں
اسلام ٹائمز۔ 8 ماہ سے خشک ہنہ جھیل کی بارشوں کے بعد رونقیں بحال ہوگئیں۔ کوئٹہ کے نواح میں تقریباً 18 کلومیٹر کےفاصلے پر واقع ہنہ جھیل گذشتہ سال اگست میں ایک سال سے جاری خشک سالی کے باعث خشک ہوگئی تھی۔ گذشتہ ماہ کے وسط میں ہوئی بارشوں سے جھیل کی زمین تو نرم ہوگئی تھی تاہم جھیل کی سطح پانی سے محروم رہی، مگر اب تین روز کی مسلسل بارشوں اور شدید برفباری کے بعد ہنہ جھیل میں پانی کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اور اس وقت جھیل پانی سے تقریباً بھرگئی ہے۔
جھیل میں پانی بھر جانے سے رونقیں ایک بار پھر لوٹ آئی ہیں اور سیروتفریح کیلئے آنے والے سیاحوں کا رش بھی بڑھ گیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق جھیل میں نواحی پہاڑوں سے پانی کی آمد کا سلسلہ مزید چند روز جاری رہے گا جس سے جھیل میں پانی کی سطح مزید بلند ہوگی۔ جھیل کی رونقیں بحال ہونے کے بعد کینوئنگ اور روئنگ پر مشتمل آبی کھیلوں کی سرگرمیاں شروع ہونے کا بھی امکان ہے جبکہ ماہرین ماحولیات کے مطابق جھیل بھر جانے کے بعد آبی پرندوں کی آمد کا رکا ہوا سلسلہ بھی دوبارہ شروع ہو جائے گا۔
 
خبر کا کوڈ : 781165
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش