0
Sunday 3 Mar 2019 23:44

گلگت ضلع نگر میں افواج پاکستان کی حمایت میں ریلی نکالی گئی

گلگت ضلع نگر میں افواج پاکستان کی حمایت میں ریلی نکالی گئی
اسلام ٹائمز۔ ضلعی ہیڈکوارٹر نگر گلگت میں پاکستان آرمی کی حمایت میں ڈی سی آفس سے کالج چوک تک ریلی نکالی گئی۔ اس ریلی میں ممبران اسمبلی جاوید حسین اور رضوان علی کے علاقے کے عمائدین اور جوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق افواج پاکستان اور وطن عزیز پاکستان کی حمایت میں نکالی گئی ریلی میں پاکستان زندہ باد، افواج پاکستان زندہ باد اور مودی سرکار مردہ باد کے نعرے لگائے گئے۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے گلگت بلتستان اسمبلی کے رکن جاوید حسین اور حاجی رضوان علی نے کہا کہ پاکستان ائیر فورس اور پاک افواج بالخصوص این ایل آئی کی کارکردگی کو تاریخی قرار دیا اور کہا کہ ملک کو جس قسم کی بھی ضرورت پڑے گی نگر قوم اپنی شاندار روایات کے مطابق جان و مال کی قربانیاں دینے کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان بھر کے عوام پاک وطن پر جان قربان کرنے کے لیے تیار اور بے تاب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی سرکار اپنی شکست کو چھپانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ اس وقت انڈیا دنیا میں ذلیل و رسوا ہو چکا ہے۔ ہندوستان کا غرور پاکستان کے شاہینوں نے خاک میں ملایا ہے اور وہ دوبارہ کوئی غلطی کرنے کا متحمل نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 781174
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش