0
Monday 4 Mar 2019 01:31

عمران خان کے بھارتی پائلٹ کی رہائی کے فیصلے کو عالمی سطح پر سراہا گیا، برطانوی وزیراعظم

عمران خان کے بھارتی پائلٹ کی رہائی کے فیصلے کو عالمی سطح پر سراہا گیا، برطانوی وزیراعظم
اسلام ٹائمز۔ برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بھارتی پائلٹ کی رہائی کے فیصلے کو عالمی سطح پر بھرپور پذیرائی ملی ہے۔ وزیراعظم عمران خان اور برطانوی وزیراعظم تھریسامے کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں وزیراعظم نے برطانوی ہم منصب کو پلوامہ واقعے کے بعد کی صورتحال سے متعلق اپنے مؤقف سے آگاہ کیا۔ برطانوی وزیراعظم نے پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ برطانیہ اس صورتحال میں دونوں ممالک سے رابطے میں ہے۔ برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے بھارتی پائلٹ کی رہائی کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ کے اس اقدام کو عالمی سطح پر بھرپور پذیرائی ملی۔ مزید برآں وزیراعظم عمران خان اور برطانوی ہم منصب تھریسامے نے ایک دوسرے کو دورے کی دعوت بھی دی جو طرفین نے قبول کرلی۔
خبر کا کوڈ : 781184
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے