QR CodeQR Code

اعلیٰ حکام سبط اصغر کی جبری گمشدگی کا نوٹس لیں اور انکی بازیابی کو یقینی بنائیں، علامہ صادق جعفری

4 Mar 2019 01:39

اپنے ایک بیان میں ایم ڈبلیو ایم کراچی کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ سبط اصغر کمشنر کراچی کے فوکل پرسن اور اتحاد بین المسلمین کے داعی ہیں، ایک مذہبی سیاسی جماعت کے پرامن رہنما کو دن دہاڑے بغیر وارنٹ اور ایف آئی آر کے پولیس اہلکاروں کا اغواء کر لینا جمہوری اقدار کے منافی اقدام ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ صادق جعفری نے ایم ڈبلیو ایم کراچی کے رہنما سید سبط اصغر زیدی کی جبری گمشدگی کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم ایک محب وطن سیاسی و مذہبی جماعت ہے، سبط اصغر کمشنر کراچی کے فوکل پرسن اور اتحاد بین المسلمین کے داعی ہیں، ایک مذہبی سیاسی جماعت کے پرامن رہنما کو دن دہاڑے بغیر وارنٹ اور ایف آئی آر پولیس اہلکاروں کا اغواء کر لینا جمہوری اقدار کے منافی اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی حالات ویسے ہی کشیدہ ہیں، بھارت ہماری سالمیت کے درپے ہے اور اتنے حساس حالات میں سندھ پولیس اتنی غیر ذمہ دارانہ حرکتیں کرکے کیا ثابت کرنا چاہتی ہے۔ علامہ صادق جعفری نے کہا کہ ہم گورنر سندھ، وزیراعلیٰ سندھ اور آئی جی پولیس سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ سبط اصغر کی بلاجواز اغواء نما گرفتاری کا فوری نوٹس لیں اور ان کی جلد جلد بازیابی کو یقینی بنایا جائے، بصورت دیگر ایم ڈبلیو ایم بھرپور احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 781187

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/781187/اعلی-حکام-سبط-اصغر-کی-جبری-گمشدگی-کا-نوٹس-لیں-اور-انکی-بازیابی-کو-یقینی-بنائیں-علامہ-صادق-جعفری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org