0
Monday 4 Mar 2019 02:26

ہم سفارتی تعلقات میں کمزور ہیں، بھارت موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتا، مولا بخش چانڈیو

ہم سفارتی تعلقات میں کمزور ہیں، بھارت موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتا، مولا بخش چانڈیو
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ بھارت تو اپنے ہاتھ سے کوئی موقع جانے نہیں دیتا، سفارتی تعلقات میں ہم کمزور ہیں اس بات کو تسلیم کرلیں۔ یہ بات انہوں نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ ہمیں یہ بات تسلیم کرنا پڑے گی کہ ہم سفارتی تعلقات میں کمزور ہیں جبکہ بھارت ہمارے خلاف کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتا، پاکستان کو اب بھی بہت محتاط رہنا پڑے گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم نے حکومت سے جو مفاہمت کی یہ صرف پاکستان کی وجہ سے ہے، اپوزیشن اراکین نے جو مفاہمت کا ہاتھ بڑھایا ہے حکومت اس کو غنیمت سمجھے، آپ مہنگائی کریں اور ہم آپ کا ساتھ دیں ایسا تو نہیں ہوگا، آپ ایوان میں تکبر کے ساتھ گھوم کر بیٹھ جاتے ہیں، کیا کوئی ممبر بھی ایسا نہیں جس سے آپ ہاتھ ملانا پسند کریں؟ آپ کسی سے ہاتھ ملانے کو تیار نہیں یہ جو آج ساتھ ہیں وہ کل نہیں ہوں گے، جس درخت پر پھل زیادہ ہوتے ہیں وہ جھکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 781190
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش