0
Monday 4 Mar 2019 08:39

بھارت نے کشمیریوں کے خلاف اعلان جنگ کر رکھا ہے، علی گیلانی

بھارت نے کشمیریوں کے خلاف اعلان جنگ کر رکھا ہے، علی گیلانی
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری، ہندواڑہ میں بھارتی فوج کا محاصرہ تیسرے روز بھی جاری، قابض فوج نے کئی مکانات تباہ کر دیے، مزید 3 کشمیری شہید ہو گئے۔حریت رہنما سید علی گیلانی کہتے ہیں بھارت فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کی طرح کشمیریوں پر مظالم ڈھا رہا ہے۔ بھارتی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے حریت رہنما سید علی گیلانی کا کہنا ہے کہ بھارت نے کشمیریوں کے خلاف پوری طرح اعلان جنگ کر رکھا ہے، بھارت کشمیر میں مسلمان آبادی کو بالکل ویسے ہی مظالم کا شکار بنا رہا ہے جیسے فلسطین میں اسرائیل کر رہا ہے۔ سید علی گیلانی اور میر واعظ عمر فاروق نے جماعت اسلامی پر پابندی اور جماعت اسلامی رہنماؤں، کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی بھی شدید مذمت کی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہندواڑہ میں 60 سے زائد گھنٹے سے جاری محاصرے کے دوران حملوں میں بھارتی سیکورٹی فورسز کے 5 اہلکار ہلاک ہوئے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے شہید کشمیری نوجوانوں کی تعداد تین ہو گئی۔ بھارتی فورسز نے ضلع کپواڑہ میں محاصرے کے دوران نوجوانوں کو شہید کیا۔ میر واعظ عمر فاروق کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی کے زیرانتظام سکولوں کی بندش سے ہزاروں طلباء متاثر ہوئے ہیں، جماعت اسلامی کے خلاف کارروائیاں بھارت کی مسلم دشمن کارروائیاں ہیں۔
خبر کا کوڈ : 781194
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش