QR CodeQR Code

قطر، امریکا طالبان مذاکرات

4 Mar 2019 09:05

ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہےکہ دوحا مذاکرات مرحلہ وار آ گے بڑھ رہے ہیں، جن مسائل پر بات ہو رہی ہے وہ بہت گمبھیر اور نازک ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہےکہ دوحا مذاکرات مرحلہ وار آ گے بڑھ رہے ہیں، جن مسائل پر بات ہو رہی ہے وہ بہت گمبھیر اور نازک ہیں، ان مسائل پر بات کرنے میں بہت احتیاط درکار ہے۔ قطر میں طالبان امریکا مذاکرات پر ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ دوحا مذاکرات میں افغانستان سے غیرملکی افواج کا انخلا اور افغان سرزمین کسی اور ملک کے خلاف استعمال نہ ہونے کی یقین دہانی، ان دو نکات پر بات ہو رہی ہے اور ابھی تک کسی معاہدے یا مسودے پر سمجھوتا نہیں ہوا ہے۔ ترجمان طالبان نے مزید کہا کہ جنوری میں ہونے والی بات چیت میں دو نکات پر سمجھوتا کرنے کی بات ہوئی تھی، یہ موجودہ صورتحال ہے باقی ساری افواہیں اور پیشگوئیاں غلط ہیں۔


خبر کا کوڈ: 781196

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/781196/قطر-امریکا-طالبان-مذاکرات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org