0
Monday 4 Mar 2019 09:19

پاک بھارت کشیدگی میں کمی، سمجھوتہ ایکسپریس روانہ

پاک بھارت کشیدگی میں کمی، سمجھوتہ ایکسپریس روانہ
اسلام ٹائمز۔ پاک بھارت کشیدگی کے بعد معطل ہونیوالی سمجھوتہ ایکسپریس آج بحال ہو گئی۔ سمجھوتہ ایکسپریس 7 بوگیوں کیساتھ 195 مسافر لیکر بھارت روانہ ہو گئی ہے۔ سمجھوتہ ایکسپریس ہفتے میں 2 روز سوموار اور جمعرات کو روانہ ہوتی ہے۔ پاک بھارت کشیدگی کے باعث ٹرین جمعرات کو روانہ نہیں ہو سکی تھی جس کے باعث بھارتی مسافر ریلوے سٹیشن پر ہی مسافرخانے میں قیام پذیر تھے۔ اس موقع پر بھارتی مسافروں کو سخت سکیورٹی فراہم کی گئی تھی تاہم آج حالات نارمل ہونے پر سمجھوتہ ایکسپریس کو روانہ کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے باعث لاہور ایئرپورٹ کو بھی بند کر دیا گیا تھا تاہم 4 روز کی بندش کے بعد گزشتہ روز لاہور ایئر پورٹ پر فضائی آپریشن بحال کر دیا گیا جس کے بعد پروازوں کی آمدورفت کا سلسلہ جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 781199
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش