0
Monday 4 Mar 2019 11:52

چلبل پانڈے بننے کی کوشش کرنیوالا مودی کھل نائیک بن گیا، فیاض چوہان

چلبل پانڈے بننے کی کوشش کرنیوالا مودی کھل نائیک بن گیا، فیاض چوہان
اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ نریندر مودی خطے میں چلبل پانڈے بننے کی کوشش کر رہا تھا لیکن پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی قائدانہ صلاحیتوں کی وجہ سے پوری دنیا میں کھل نائیک بن گیا۔ وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارت نے فلم بنائی "تارے زمیں پر" اور ہم نے ان کی فلم بنائی "طیارے زمیں پر"۔ بھارتی فلم نے 10 برسوں میں اتنا بزنس نہیں کیا جتنا پاکستانی فلم طیارے زمین  پر نے گزشتہ 6 دن میں کرلیا۔ فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ ابھی نندن کا طیارہ بھارت کیلئے ذلت اور شرمندگی کا استعارہ بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  رسی جل گئی لیکن بل نہیں گیا، بھارتی فوج اور میڈیا  ابھی بھی ہیرو بننے کی ناکام کوشش میں مصروف ہیں۔
خبر کا کوڈ : 781232
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش