QR CodeQR Code

میں نوبل انعام کا حقدار نہیں، وزیراعظم عمران خان نے بڑا اعلان کردیا

4 Mar 2019 13:50

اپنے ٹوئٹر پیغام میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نوبل انعام کا حقدار وہ ہوگا جو مسئلہ کشمیر کو کشمیریوں کی خواہات کے مطابق حل کروائے گا، نوبل انعام کا حقدار وہ ہو گا جو برصغیر میں انسانی ترقی اور امن کا راستہ نکالے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے جذبہ خیر سگالی اور امن کے قیام کیلئے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو فوری رہا کرنے کا حکم دیا اور اس پر عملدرآمد بھی ہو چکا ہے جس کے بعد سوشل میڈیا پر عمران خان کو امن کے قیام کیلئے نوبل انعام دینے سے متعلق تحریک چل رہی ہے جس پر وزیراعظم اب خود میدان میں آ گئے ہیں اور بڑا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”میں نوبل انعام کا حقدار نہیں، نوبل انعام کا حقدار وہ ہوگا جو مسئلہ کشمیر کو کشمیریوں کی خواہات کے مطابق حل کروائے گا، نوبل انعام کا حقدار وہ ہو گا جو برصغیر میں انسانی ترقی اور امن کا راستہ نکالے۔“


خبر کا کوڈ: 781271

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/781271/میں-نوبل-انعام-کا-حقدار-نہیں-وزیراعظم-عمران-خان-نے-بڑا-اعلان-کردیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org