0
Monday 4 Mar 2019 18:53

جہالت کی وجہ سے مذاہب کے درمیان ٹکراو پیدا ہوتا ہے، مولانا عاصم مخدوم

جہالت کی وجہ سے مذاہب کے درمیان ٹکراو پیدا ہوتا ہے، مولانا عاصم مخدوم
اسلام ٹائمز۔ کل مسالک علماء بورڈ کے سربراہ مولانا محمد عاصم مخدوم کی اٹلی روم کے معروف مسیحی سکالر فادر بینڈیکٹ ایودی سے گلبرگ لاہور میں اہم ملاقات، فادر بینڈیکٹ ایودی نے سال 2019ء کو رواداری کا سال منانے کو مکالمہ بین المذاہب کیلئے خوش آئند قرار دیا۔ سینٹ میری چرچ گلبرگ  لاہور میں ہونیوالی ملاقات میں قومی کمیشن برائے بین المذاہب مکالمہ کے سیکرٹری جنرل فادر فرانسس ندیم بھی موجود تھے۔ ملاقات میں مسلم مسیحی مذہبی رہنماؤں نے 2019 کو رواداری کا سال منانے کو مکالمہ بین المذاہب کیلئے خوش آئند قرار دیا۔ اٹلی روم میں رواں سال بین المذاہب امن کانفرنس منعقد کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ اس موقع پر فادر بینڈیکٹ نے کہا کہ مقدس فرانسس اسیسی اور سلطان الکامل کی آٹھ سو سال قبل تاریخی معاہدہ رواداری کا جشن پوری دنیا میں منایا جا رہا ہے، پاکستان کے لوگوں نے مجھے بہت پیار دیا جسے ہمیشہ یاد رکھونگا۔ مولانا عاصم مخدوم نے کہا کہ جہالت کی وجہ سے مذاہب کے درمیان ٹکراو پیدا ہوتا ہے، ہمیں اپنے پیروکاروں کو اپنے اپنے مذہب کی تعلیمات سے آگاہ کرنے کی شدید ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 781280
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش