QR CodeQR Code

چمن، مال روڈ پہ بم دھماکہ، 3 افراد زخمی

4 Mar 2019 15:42

لیویز حکام کے مطابق مال روڈ پر دھماکہ کراچی بس ٹرمینل کے قریب ہوا۔ دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔ دھماکے کے بعد موٹر سائیکل میں آگ لگ گئی۔ لیویز پولیس اور فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔


اسلام ٹائمز۔ چمن کے علاقے مال روڈ پر دھماکے سے تین افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ لیویز حکام کے مطابق مال روڈ پر دھماکہ کراچی بس ٹرمینل کے قریب ہوا۔ دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔ دھماکے کے بعد موٹر سائیکل میں آگ لگ گئی۔ لیویز پولیس اور فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی جبکہ دھماکے کے بعد پاک افغان شاہراہ پر آمدورفت معطل ہو گئی۔ دھماکہ کی وجہ سے قریب موجود گاڑیوں اور دکانوں کو نقصان پہنچا، جبکہ کراچی جانے والے کوچز کے شیشے ٹوٹ گئے۔ دھماکے کے بعد پولیس، لیویز اور ایف سی کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔


خبر کا کوڈ: 781283

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/781283/چمن-مال-روڈ-پہ-بم-دھماکہ-3-افراد-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org