QR CodeQR Code

اسلام آباد،ویزے کی مدت ختم ہونے پر امریکی شہری گرفتار

11 Jun 2011 11:58

اسلام ٹائمز:امریکی شہری میتھیو بیراڈ کو ویزے کی مدت ختم ہونے پر چار جون تک پاکستان چھوڑنے کی ہدایت کی گئی تھی جس پر اس نے عمل نہیں کیا


اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ ویزے کی مدت ختم ہونے پر اسلام آباد میں مقیم امریکی شہری کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ امریکی شہری میتھیو بیراڈ کو ویزے کی مدت ختم ہونے پر چار جون تک پاکستان چھوڑنے کی ہدایت کی گئی تھی جس پر اس نے عمل نہیں کیا۔ امریکی شہری ساڑھے تین سال سے اسلام آباد میں مقیم ہے اور اس نے پاکستانی خاتون سے شادی کر رکھی ہے۔ پولیس کے مطابق میتھیو کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے اسے ملک بدر کر دیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 78129

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/78129/اسلام-آباد-ویزے-کی-مدت-ختم-ہونے-پر-امریکی-شہری-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org