0
Monday 4 Mar 2019 19:05

کراچی، بینکوں اور منی چینجرز کمپنیز کو سیکیورٹی تفصیلات روزانہ تھانے میں جمع کرانیکی ہدایت

کراچی، بینکوں اور منی چینجرز کمپنیز کو سیکیورٹی تفصیلات روزانہ تھانے میں جمع کرانیکی ہدایت
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں بینکوں اور منی چینجرز کمپنیز کو گارڈز، کیمروں اور سیکورٹی کمپنی کا نام سمیت سیکورٹی انتظامات کی تفصیلات روزانہ کی بنیاد پر متعلقہ تھانے میں نوٹ کرانے کی ہدایت کر دی، پولیس کے ساتھ تعاون نہ کرنے کی صورت میں بینک اور منی چینجرز پر ایکشن لیا جائے گا، جس کے تحت آپ کے آفس سیل کر دیئے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق ایس پی گلشن اقبال طاہر نورانی کی جانب سے تمام بینکوں اور منی چینجرز منیجرز کو ایک خط کے ذریعے ہدایت کی گئی ہے، ایس پی گلشن اقبال کی جانب سے تمام بینکس اور منی چینجرز منیجرز کو آگاہ کیا گیا ہے کہ آپ کا ادارہ ایک مالیتی ادارہ ہے، لہٰذا آپ کے بینک آفس میں فول پروف سیکورٹی بہت ضروری ہے۔

خط میں آگاہ کیا گیا کہ آپ کو پابند کیا جاتا ہے کہ آپ کے تمام سیکورٹی انتظام کی تفصیلات، گارڈز کے نام، سیکورٹی کمپنی کا نام، گارڈز کے تمام کوائف، کب سے تعینات ہے، رات کو گارڈ موجود ہوتے ہیں، ان کی تعداد وغیرہ، کیمروں کی تعداد ورکنگ کنڈیشن میں کتنے ہیں، DVR موجود ہے، ان کا ڈیٹا کتنے دن تک موجود رہتا ہے، اگر کسی سیکورٹی کمپنی نے الارم سسٹم لگوایا ہے، تو ان کی تفصیلات وغیرہ روزانہ کی بنیاد پر متعلقہ تھانہ میں نوٹ کرائیں۔ بغیر شناخت کے کسی کو بھی بینک، منی چینجرز کے اندر نہ آنے دیں اور بیرونی گیٹ پر ایک رجسٹر رکھیں اور تمام آنے جانے والے لوگوں کا ریکارڈ مرتب کریں اور روزانہ کی بنیاد پر پر متعلقہ تھانے پر رپورٹ دیں۔
خبر کا کوڈ : 781305
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش