0
Monday 4 Mar 2019 19:21

وزیراعظم سے وزیراعلٰی خیبر پختونخوا کی ملاقات، قبائلی اضلاع اور بی آر ٹی پر گفتگو

وزیراعظم سے وزیراعلٰی خیبر پختونخوا کی ملاقات، قبائلی اضلاع اور بی آر ٹی پر گفتگو
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان نے ملاقات کی ہے۔ محمود خان نے وزیراعظم کو قبائلی اضلاع اور بی آر ٹی پشاور پر بریفنگ دی۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بی آر ٹی منصوبے میں تاخیر قابل تشویش ہے، جلد منصوبہ مکمل کرتے ہوئے عوام کیلئے کھولا جائے، منصوبے کا مقصد عوام کو سہولت دینا ہے، وزیراعلٰی خود فاٹا انضمام اور بی آر ٹی منصوبے کی نگرانی کریں۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی اضلاع کو قومی دھارے میں شامل کرنے کیلئے کام کیا جائے، قبائلی اضلاع میں عدالتی اور محکمہ پولیس کا نظام قائم کرتے ہوئے عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔ اس موقع پر وزیراعلٰی خیببر پختونخوا محمود خان نے کہا کہ بی آر ٹی کی خود نگرانی کر رہا ہوں، جلد اس کی تکمیل اور عوام کیلئے کھول دیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 781311
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش