QR CodeQR Code

کراچی میں ٹرانسپورٹرز کو آسان اقساط پر 500 بسیں دینے کا فیصلہ

4 Mar 2019 19:45

500 جدید بسوں کی مالیت ساڑھے 12 ارب روپے ہے، ایک بس کی قیمت ڈھائی کروڑ روپے ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کی کوششوں سے 500 جدید بسیں کراچی کے ٹرانسپورٹرز کو آسان اقساط میں دینے کی منظوری دے دی ہے، جن کی مالیت ساڑھے 12 ارب روپے ہے، ایک بس کی قیمت ڈھائی کروڑ روپے ہے۔ وزیراعظم عمران خان سے کراچی سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی اسمبلی اور ایم کیو ایم کے ارکان قومی اسمبلی نے ملاقات کرکے کراچی کو پیکیج دینے کی درخواست کی تھی، وزیراعظم نے پہلے گرین لائن کیلئے جدید ترین 80 بسیں دینے کی منظوری دی، اب کراچی کے ٹرانسپورٹرز کو 500 بسیں خرید کر آسان اقساط پر دینے کی منظوری دے دی ہے، کیونکہ بینکوں نے ٹرانسپورٹرز کو قسطوں پر بسیں خرید کر دینے سے قطعی انکار کر دیا تھا اور مؤقف اختیار کیا کہ اگر کسی بس مالک نے اقساط نہ دیں، تو اس صورت میں بینک اس بس کو پکڑ کر کیا کرے گا، جس کے بعد وفاقی حکومت نے خود بسیں خرید کر ٹرانسپورٹرز کو دینے کی منظوری دی ہے، جن سے آسان اقساط میں رقم وصول کی جائے گی۔ یہ بسیں رواں مالی سال میں خرید کر ٹرانسپورٹرز کے حوالے کی جائیں گی۔


خبر کا کوڈ: 781322

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/781322/کراچی-میں-ٹرانسپورٹرز-کو-آسان-اقساط-پر-500-بسیں-دینے-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org