0
Monday 4 Mar 2019 21:25

پشاور کا تاریخی سیٹھیاں پل حکومتی توجہ کا طلبگار

پشاور کا تاریخی سیٹھیاں پل حکومتی توجہ کا طلبگار
اسلام ٹائمز۔ قدیم تہذیب کے امین شہر پشاور نے آج بھی اپنے دامن میں مغلیہ دور کے شاہکاروں کو سمویا ہوا ہے اور اسی میں سے ایک پشاور کا تاریخی پل "سیٹھیاں" بھی ہے۔ یہ پل اپنے فن تعمیر کے باعث اپنی مثال آپ ہے۔ شیر شاہ سوری دور میں تعمیر ہونے والا 400 سال پرانا یہ پل آج بھی پشاور کے نواح میں عظمت رفتہ کی داستان سنا رہا ہے۔

تاریخ دانوں کے مطابق پل سیٹھیاں پشاور کلکتہ شاہراہ پر تعمیر کیا گیا۔ دریائے باڑہ پر واقع  پل کی تعمیر میں وزیری اینٹ، چونا، گچ اور پٹ سن استعمال کی گئی۔ 12 محرابی راستے، 13 ستون اور اس کے اوپر گنبد ناصرف خوبصورت قدیم فن تعمیرکی عکاسی کرتے ہیں بلکہ اس کے حسن میں بھی چار چاند لگا یتے ہیں لیکن عدم توجے کے باعث تاریخی پل خستہ حالی کا شکار ہے۔

یہ ہمارا قومی اثاثہ ہے مگر حکومت کی توجہ نہ ہونے کے باعث یہ تاریخی ورثہ دن بدن خراب ہورہا ہے اور آنے والے دنوں میں یہ سیاحوں کو کھو دے گا۔ ایک جانب محکمہ آثار قدیمہ اس پل کی طرف توجہ نہیں دے رہا تو دوسری طرف اس تاریخی یادگار کو مٹانے میں عوام بھی اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔ مختلف ادوار میں اس پل کا نام مغل پل، چوہا گجر پل رہا اور اب "سیٹھیاں پل" پڑگیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 781341
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش