0
Tuesday 5 Mar 2019 22:14

ملکی صورتحال پر اسماعیلی ریجنل کونسل گلگت کے ایک اہم اجلاس، پاک فوج کی حمایت کا اعلان

ملکی صورتحال پر اسماعیلی ریجنل کونسل گلگت کے ایک اہم اجلاس، پاک فوج کی حمایت کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کی موجودہ صورتحال پر اسماعیلی ریجنل کونسل گلگت کا ایک اہم اجلاس گلگت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں مملکت خداداد پاکستان اور افواج پاکستان کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اس امر کا اعادہ کیا گیا کہ ملک کو درپیش کسی بھی قسم کے حالات بالخصوص سرحدوں پر کشیدگی کی صورت میں اسماعیلی برادری وطن عزیز کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کے لئے حکومت پاکستان اور افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی اور وطن عزیز کی حفاظت کے لئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ اجلاس میں متفقہ طور پر قرارداد پاس کی گئی کہ اسماعیلی برادری ملکی سالمیت اور تحفظ کے لئے جانی و مالی قربانی دینے سے دریغ نہیں کرے گی۔ اجلاس میں افواج پاکستان بالخصوص سرحدوں کی حفاظت پر مامور پاک فوج کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ قرارداد میں کہا گیا کہ وطن عزیز پاکستان کی تعمیر و ترقی اور امن و امان کے لئے اسماعیلی برادری اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ اجلاس میں مملکت خداد پاکستان کی سالمیت، امن و امان اور ترقی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔
 
خبر کا کوڈ : 781343
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش